یو اے ای نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا

یو اے ای نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث یہ معاہدہ یکم جولائی تک کیلئے معطل کیاگیا

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب امارات نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اس معاہدے کو یکم جولائی تک کیلئے معطل کیاگیاہے ۔معاہدے کی معطلی کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کو آنے جانے کیلئے پہلے ویزا لینا ہوگا۔یادرہے کہ اسرائیل سے ویزا فری معاہدے پر دستخط کرنے والا یواے ای پہلاعرب ملک تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں