نائیجریا، مسلح افراد کے حملوں میں 53 کسان ہلاک

نائیجریا، مسلح افراد کے حملوں  میں 53 کسان ہلاک

نائیجریا کی شورش زدہ ریاست زمفارا میں مسلح افراد کے حملوں میں 53 کسان ہلاک ہو گئے

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع زورمی کی پولیس کے مطابق حملہ آور جن کا تعلق ڈاکوؤں کے ایک گروہ سے تھا، درجنوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے ، متعدد دیہات میں کھیتی باڑی میں مصروف کسانوں کونشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جان بچا نے کیلئے بھاگنے والے کسانوں کا پیچھا کرکے انہیں گولیاں ماریں۔ علاقے میں خوف کی فضا کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ نائیجریا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں