ایٹم بم ہماری مجبوری نہیں دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: حسن روحانی

ایٹم بم ہماری مجبوری نہیں دفاع کی  پوری صلاحیت رکھتے ہیں: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران کو اپنے علاقے اور سلامتی کے دفاع کے لیے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے

تہران(این این آئی) ایران اپنے جوہری پروگرام کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کررہا ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے اشارہ کیا کہ جوہری معاہدے پر عمل درآمد خطے میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کا پیغام واضح ہے اور اگر تمام فریقین جوہری معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں تو تہران اپنی جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر تیار ہوگا اور تمام شرائط پرعمل درآمد کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں