سراج الدین حقانی کے چچا بھی حکومت میں شامل
طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کو نئی افغان حکومت میں وزیرداخلہ بنایا گیا ہے
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) وہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق صوبہ پکتیکا سے ہے ،سراج الدین حقانی کا شمار طالبان کے اعلیٰ فوجی دماغوں میں ہوتا ہے ، امریکانے ان کے سر پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا، سراج الدین حقانی کے چچا حاجی خلیل الرحمن حقانی کو بھی حکومت میں شامل کیا گیا ہے ،انھیں وزیر برائے مہاجرین تعینات کیا گیا ہے ،سراج الدین حقانی کے بھائی انس حقانی امریکا سے مذاکرات کے دوران طالبان کی سیاسی ٹیم کا حصہ رہے ، انھیں طالبان کا نوجوان چہرہ کہا جاتا ہے ۔