سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام

سوڈان میں حکومت کا  تختہ الٹنے کی کوشش ناکام

سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

خرطوم(دنیا مانیٹرنگ)سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ملک کی حکمران سویلین ملٹری کونسل کے ایک سویلین رکن نے بتایا کہ راتوں رات بغاوت کی کوشش کو نام بناتے ہوئے حالات قابو میں کرلئے گئے ہیں۔کونسل کے رکن محمد الفاقی سلیمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جانی ہے ۔ خودمختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کے میڈیا ایڈوائزر نے بتایا کہ فوج نے بغاوت کی کوشش کو شکست دے دی اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں