یونان کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے،شدت 6اعشاریہ 3ریکارڈ
یونان کے ساحل کےقریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 6اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی
ایتھنز:(دنیا نیوز) خبرایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یونان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سمندر میں صرف 2کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے 600 کلومیٹر دور تک محسوس کئے گئے۔