تائیوان پرچینی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے: امریکا

تائیوان پرچینی حملے کے سنگین  نتائج برآمد ہونگے: امریکا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے

واشنگٹن (رائٹرز) چینی رہنما خطے میں ایسا بحران پیدا کرنے سے گریز کریں جوکہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ رائٹرز نیسٹ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین تائیوان کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی مسلسل کوشش میں ہے ، امریکا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ تائیوان اپنا دفاع خود کر سکے ۔ امید ہے کہ چینی قیادت سمجھداری سے کام لیتے ہوئے ایسا بحران پیدا نہیں کرے گی جس کے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں