آسڑیلیا میں چھوٹا طیارہ دریا میں گرگیا، 2بچوں سمیت 4 ہلاک
آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے
سڈنی(آئی این پی)ریڈکلف کے مضافات میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں گر ا۔ چار نشستوں والے چھوٹے طیارے میں ایک 69 سالہ شخص اپنے خاندان کو لیکر پکنک کے لیے جا رہا تھا۔ دوران پرواز ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ دریا میں گر گیا۔