روسی فوج کے یوکرائن میں داخلے کو حملہ تصور کرینگے :امریکی صدر

روسی فوج کے یوکرائن میں داخلے  کو حملہ تصور کرینگے :امریکی صدر

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجیوں کے یوکرائن میں کسی بھی قسم کے داخلے کو مغرب ایک حملہ تصور کرے گا۔

جس کی روس کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ یوکرائن کی سرحد پر جمع روسی فوجی یونٹس میں سے کسی نے بھی سرحد پار کی تو وہ ایک حملہ ہو گا، جس کا جواب سخت معاشی پابندیوں کی صورت میں دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ردعمل پر اتحادیوں کیساتھ ان کی تٖفصیلی بات چیت ہو چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں