لوک سبھا کے نصف ارکان جرائم میں ملوث، وزیر اعظم سنگاپور

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)سنگاپور کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہرو کے بھارت کی آج یہ حالت ہو چکی ہے۔
کہ اس کے ایوان زیریں لوک
سبھا کے نصف سے زائد ارکان کیخلاف قتل اور جنسی زیادتی سمیت سنگین فوجداری مقدمات ہیں، بھلے وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان پر عائد الزامات سیاسی ہیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سنگاپور لی شین لونگ کے ریمارکس پر مودی حکومت برہم ہو گئی اور سنگاپور کے سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا۔ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی شین لونگ کے ریمارکس بلاجواز تھے ، سنگاپور حکومت کیساتھ اس معاملے کو اٹھایا جا رہا ہے ۔