عراق:جنرل سلیمانی اور ابو مہدی کے قتل میں ملوث 4 افراد کو عمر قید کی سزا
بغداد (آئی این پی)عراق کی ایک عدالت نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ہلاکت کے ذمہ دار چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
عراق کی الکرخ عدالت نے عمر قید کی سزا پانے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشت گرد فوجیوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور ان کے کچھ ساتھیوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا تھا۔