راک گلوکار جیری لی لوئس انتقال کر گئے

 راک گلوکار جیری لی لوئس  انتقال کر گئے

نیویارک (اے ایف پی)معروف امریکی راک گلوکار جیری لی لوئس 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق بطور گلوکار جیری لی لوئس کے 50 سالہ کیریئر کا آغاز 1950 کے عشرے میں ہوا، وہ  معروف راک سٹار ایلوس پریسلے کے حریف کے طور پر ابھرے ، وہ راک گلوکاروں میں ـ‘‘کلر ’’کے نام سے معروف تھے ۔لواحقین کے مطابق جیری لی کی موت میمفس شہر میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں