گوگل کی ایلفا بیٹ کمپنی کا 12ہزار ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

گوگل کی ایلفا بیٹ کمپنی کا 12ہزار ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

نیویارک (اے ایف پی)معروف سرچ انجن گوگل کی مالک ٹیکنالوجی کمپنی ایلفابیٹ نے دنیا بھر سے 12ہزار کے لگ بھگ ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایلفابیٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندر پچائی نے ملازمین کو جاری ای میل میں کہا کہ ہم نے عملے کی تعداد 12 ہزار کے لگ بھگ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ چھانٹی ناموافق معاشی حقائق کے پیش نظر کی جا رہی ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق الفابیٹ نے چھانٹیوں کو فیصلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت)میں مائیکروسافٹ کیساتھ بڑھتی مسابقت کے باعث کیا ہے جوکہ انسانوں کی طرح سوالوں کے جواب دینے والے ‘‘چیٹ بوٹ’’ کو ترقی دے رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں