انڈر17تین روزہ میچ ،پاکستان کو سری لنکا پر برتری

انڈر17تین روزہ میچ ،پاکستان کو سری لنکا پر برتری

قومی ٹیم نے 285رنزکے جواب میں 4وکٹوں کے نقصان پر306رنزبنالئے محمد یوسف کی ناقابل شکست سنچری ،144رنزبنائے ،سدیس احمد کی نصف سنچری

ملتان (سپورٹس رپورٹر)واحد تین روزہ میچ میں پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا کے خلاف 21 رنز کی برتری حاصل کرلی، محمد یوسف نے ناقابل شکست سنچری بنائی ۔فیصل آباد میں جاری میچ کے دوسرے دن سری لنکا انڈر 17 ٹیم پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ، فہد اقبال اور محمد احسان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں پاکستان انڈر 17 نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا کر21 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ محمد یوسف نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔سدیس احمد نے بھی 61 رنز بناکر ٹیم کو برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...