نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بہترین سہولیات موجود :عامر سہیل
لاہور(اے پی پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اورکپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں تاہم ان سہولیات اور سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کی تکنیک بہتر بنانے اور انہیں نئی گیند سے سوئنگ کرنے کے گر سکھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ کی ترقی کے لئے کی جانے والی سرمایہ کاری قابلِ تعریف ہے لیکن اس سرمایہ کاری کے ثمرات حاصل کرنے کے لئے موثر حکمتِ عملی اور معیاری کوچنگ ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments