پاک بھارت جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
محمد یحییٰ اور امرت واتس نے تھائی لینڈ اورسعودی عرب کے پلیئرز کو مات دی
جبوتی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے محمد یحییٰ اور بھارت کے امرت واتس نے آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ٹور جونیئرز جے 30 جبوتی کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے ڈیوڈ ایوایو اور سعودی عرب کے احمد بہاء سروجی کو شکست دی۔پاکستان اور بھارت کی مشترکہ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں 6-2 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیا الدین طفیل نے ٹائٹل جیتنے پر محمد یحییٰ کو مبارک باد پیش کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments