چین روس کو فوجی آلات فراہم کررہا ہے : امریکی اخبار
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)چین کی سرکاری دفاعی کمپنیاں یوکرین جنگ میں روس کی مدد کررہی ہیں،امریکی ا خبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ چینی کمپنیاں روس کو دفاعی سازو سامان،سمندر میں سمت شناسی کے جدیدآلات فراہم کررہی ہیں۔۔۔
روسی تجارتی اعدادوشمار کے مطابق چین نے سینکڑوں تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے روس کو جنگی طیاروں کے آلات اور دیگر سامان فراہم کیا،چینی ٹاپ لائن کمپنی نے روسی فوج کو مختلف قسموں کے کئی آلات فراہم کیے ہیں۔کریملن کے ترجمان نے کہاکہ ہمارے پاس وافر مقدار میں ایسا سامان موجود ہے ۔ادھرچین نے کہا ہے کہ روس کیساتھ دوطرفہ سیاسی اعتماد پر مبنی تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں، چین روس کیساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ پر عملدرآمد اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاوسو نے رواں ہفتے روس کا دورہ کیا جس میں انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سمیت سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں انہوں نے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی کمپنیاں