بھارت،عرب امارات اور فرانس نے باہمی تعاون کیلئے سہ فریقی فورم بنالیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت،فرانس اور عرب امارات نے مشترکہ تعاون کیلئے سہ فریقی فورم بنا لیا۔ہفتے کو تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔۔۔
جس میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تینوں وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای، فرانس اور بھارت توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کریں گے ۔فوجی سازوسامان کی تیاری کے حوالے سے بھی مل کر کام کیا جائے گا۔وزرا نے اتفاق کیا کہ بحرِ ہند میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے کام کیا جائے گا۔تینوں ممالک پیرس معاہدے کے تحت معاشی، ٹیکنالوجی اور سماجی شعبوں میں مل کر کام کریں گے ۔
سہ فریقی فورم