گوتم اڈانی کے معاملے پر مودی کی خاموشی،اپوزیشن جماعتوں کا آج مظاہروں کا اعلان

گوتم اڈانی کے معاملے پر مودی  کی خاموشی،اپوزیشن جماعتوں  کا آج مظاہروں کا اعلان

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے دوست گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے شیئر زمیں اچانک 110ارب ڈالر کی کمی اور گروپ کے خلاف امریکی کمپنی کی رپورٹ پر آج سے مظاہروں کا اعلان کردیا۔۔۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے معاملے پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ لائف انشورنس کمپنی اورپبلک سیکٹربینکوں میں گروپ کی سرمایہ کاری کے بعد اس کے شیئر زمیں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے جس پر عوام کے خون پسینے کے پیسے ڈوب گئے ہیں،مودی سرکار انکوائری کرانے کے بجائے خاموش ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان لائف انشورنس کمپنیوں اور سٹیٹ بینک آف انڈیا کے دفاتر کے باہر مظاہرے کریں گے ،ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کریں گے ۔

مظاہرے

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں