سعود ی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا

سعود ی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا

کابل(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا،ایرانی میڈیا کے مطابق سعودیہ نے سفارتخانہ بند کرکے 19رکنی سفارتی عملے کو بھی واپس بلالیا،یادرہے کہ۔۔۔

 سعودیہ نے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی کے طالبان کے فیصلے کی مذمت کی تھی۔ادھر طا لبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہاکہ سعودیہ نے سفارتخانہ بند نہیں کیا،سعودی سفارتی عملہایک ہفتے کے تربیتی کورس کیلئے گیا ہے ،یہ عملہ جلد واپس آئے گا۔اس سے قبل چیک ریپبلک نے بھی اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیاتھا۔افغان میڈیاکے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں ثالثی کراسکتے ہیں،اگر پاکستان نے مدد کا کہاتو تعاون کی کوشش کریں گے ۔

سعودی سفار تخانہ

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں