امریکی ایوان: 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد پیش

امریکی ایوان: 23 مارچ یوم  پاکستان کے حوالے سے قرارداد پیش

واشنگٹن(این این آئی)پاک امریکا تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار، ایک قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی ۔۔۔

جس میں کانگریس کے رکن جمال بومن نے 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کیاجس کا مقصد پاکستانی، امریکی کمیونٹی کے اہم کردارکا اعتراف کرنا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ امر یکا کے لئے یہ مناسب اور مطلوب امر ہے کہ وہ ان افراد کو خراج تحسین پیش کرے جو ثقافتی تنوع کو فروغ دیتے ہوئے امریکا میں موجود مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں جس سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کمیونٹیز کے تانے بانے کو تقویت ملتی ہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ یوم پاکستان ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ جس کے ذریعے امریکی پاکستانی ورثے کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں میں اس تاریخی ثقافت کے بارے میں جانکاری کو فروغ دے سکتے ہیں۔دریں اثنا امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کانگریس مین بومن کا ان کے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں