پرتگال:اسماعیلی فرقے کے سنٹر پر چاقو حملہ ، 2ہلاک ، متعدد زخمی

پرتگال:اسماعیلی فرقے کے سنٹر پر چاقو حملہ ، 2ہلاک ، متعدد زخمی

لزبن (اے ایف پی)پرتگال کے دارالحکومت میں اسماعیلی فرقے کے مرکز پر چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ۔۔۔

 بعدازاں پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ پرتگال کے وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت اسلامک سنٹر پر حملے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ مقامی ٹی وی پرنشر حملے کی فوٹیج میں اسماعیلی مسلم سنٹر میں ایک چاقو بردار شخص کو گھستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو ہتھیار ڈالنے کا کہا ، مگر وہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے اہلکاروں کی جانب بڑھا جس پر پولیس کو گولی چلانا پڑی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں