یونان:اسرائیلیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2پاکستانی گرفتار

یونان:اسرائیلیوں پر حملے کی منصوبہ  بندی کے الزام میں 2پاکستانی گرفتار

ایتھنز (اے ایف پی)یونان کی پولیس نے اسرائیلی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتارکر لئے ۔

 پولیس ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گرفتار پاکستانیوں کی عمریں 27 اور 29 سال ہیں، وہ وسطی ایتھنز میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قبل ازیں یونانی پولیس نے دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم کرنے اور 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں