راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں :امریکی محکمہ خارجہ

راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ  رہے ہیں :امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا نے کہا ہے کہ راہول گاندھی کے معاملے کوہم دیکھ رہے ہیں، جمہوریت اور آزادی اظہار کی مشترکہ اقدار سے وابستگی پر بھارتی حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں راہول گاندھی سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہے ، ہمارے لئے یہ معمول کی بات ہے کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں جہاں ہمارے دو طرفہ تعلقات ہوں، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کیساتھ بھی بات چیت کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں