بھارت:منی پور میں فسادات کی نئی لہر ایک ہلاک، متعدد املاک نذر آتش

بھارت:منی پور میں فسادات کی نئی لہر  ایک ہلاک، متعدد املاک نذر آتش

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی ریاست منی پور میں لسانی فسادات دوبارہ پھوٹ پڑے ، مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، درجنوں املاک نذر آتش کر دی گئیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ضلع بشنو پور میں ایک ریلیف کیمپ پر فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، ایک زخمی ہو گیا، جس کے بعد شہر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ فائرنگ سے قبل مسلح شرپسندوں نے ریلیف کیمپ کے قریب متعدد خالی مکانات کو آگ لگا دی، شرپسندوں نے مقامی وزیر گووند داس نتھوجام کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی، اس وقت وزیر اور ان کے اہل خانہ گھر میں نہیں تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں