راجستھان:ہندو تواکے غنڈوں کا عازمین حج کی بس پر حملہ، متعدد زخمی

راجستھان:ہندو تواکے غنڈوں کا  عازمین حج کی بس پر حملہ، متعدد زخمی

جے پور(اے پی پی)بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو توا کے غنڈوں نے عازمین جج کو لے جانی والی بس پر حملہ کر دیا ۔۔۔

جس  سے خواتین سمیت متعدد زخمی ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عازمین سعودی عرب روانگی کیلئے بس پر جے پور شہر جا رہے تھے کہ ضلع کوٹہ میں ہندو توا کے غنڈوں نے بس روک کر پہلے اس پر پتھراؤ کیا، پھر بس میں گھس کر عازمین کو شدید زدوکوب کیا، انہیں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کر تے رہے ۔ عازمین نے میڈیا کو بتایا کہ ہندو غنڈوں نے خواتین پر بھی تشدد کیا، انہیں اغوا کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد غنڈوں کو گرفتار کر لیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں