اٹلی میں کشتی الٹنے سے چار افراد ہلاک
روم (اے ایف پی)اٹلی کی جھیل ماجیوری میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 2 غیر ملکیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔
مقامی فائر بریگیڈ کے مطابق کشتی تیز ہواؤں کی وجہ سے الٹی، چاروں لاشیں جھیل سے نکال لی گئی ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں ایک اطالوی جوڑا، ایک اسرائیلی شہری اور ایک روسی خاتون شامل ہیں۔