عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4فیصد سے زائد تک گرگئیں

نیویارک (رائٹرز)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتیں 4 فیصدسے زائد تک گر گئیں۔
نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی برینٹ کے گزشتہ روز سودے 4.6 فیصد کی کمی کیساتھ 73.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.4 فیصد کی کمی کیساتھ 69.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ۔ اس کمی کی وجہ امریکی کانگریس میں قرضوں کی حد بارے بل کی منظوری سے متعلق خدشات ہیں۔