جینوئن ٹیکس پیئرزکو ہر قیمت تحفظ فراہم کرنے پر اتفاق

جینوئن ٹیکس پیئرزکو ہر قیمت تحفظ فراہم کرنے پر اتفاق

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ایک خصوصی اور تفصیلی ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے اس مطالبے سے اتفاق کیا ہے۔۔۔

 کہ جینوئن اور ریگولر ٹیکس دہندگان کو کسی صورت ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے اور صرف ٹیکس چوروں یا نادہندگان کو نوٹس جاری کیے جانے چائیں،تاہم ساتھ ہی ساتھ ایف بی آر کے چیئرمین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایف پی سی سی آئی تمام تاجرو صنعتکاروں کو منصفانہ، جائز اور شفاف طریقے سے ریٹرن فائل کرنے کیلئے ایف بی آر کی جاری کوششوں کی حمایت کرے جس پر ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ سطح وفد نے ایف بی آر کی اس بابت حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر کی تعریف کی کہ کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) کی جانب سے حلف نامے پر دستخط کرنے کا مطالبہ ایف پی سی سی آئی کی خصوصی در خواست کے بعد ایف بی آر نے واپس لے لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں