ترکیہ مصر کا 10 سال سے منقطع سفارتی روابط بحال کرنے پر اتفاق

ترکیہ مصر کا 10 سال سے منقطع  سفارتی روابط بحال کرنے پر اتفاق

انقرہ(نیوز ایجنسیاں )ترکیہ اور مصر نے دس سال سے منقطع سفارتی روابط بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ترکش صدر طیب اردوان نے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کیساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ سفارتی روابط بحال کرنے پر اتفاق کیا، اس موقع صدر السیسی نے دوبارہ انتخاب پر ترکش ہم منصب کو مبارکباد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنما ؤ ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں