نئی دہلی :سرعام لڑکی کا لرزہ خیز قتل، راہگیروں کی بے حسی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت میں 20سالہ نوجوان نے سرعام اپنی گرل فرینڈ کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل نامی قاتل نے 16 سالہ لڑکی پر 21 بار چاقو سے وار کرنے کے بعد اس کا سر پتھر سے کچل دیا، واردات کے وقت موقع سے گزرنے والے افراد میں سے کسی نے لڑکی کو بچانے کی کوشش نہ کی۔