یوکرین کا جوابی اقدام، ماسکو پر ڈرون حملے شروع کر دیئے

یوکرین کا جوابی اقدام، ماسکو  پر ڈرون حملے شروع کر دیئے

ماسکو (اے ایف پی)یوکرین کے دارالحکومت پر روسی ڈرون حملوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری۔۔۔

 یوکرینی فورسز نے جوابی اقدام کرتے ہوئے ماسکو پر ڈرون حملے شروع کر دیئے ۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو پر 8 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا، جن میں پانچ ڈرون تباہ کر دیئے گئے ، تین ڈرون رہائشی عمارتوں کیساتھ ٹکرائے جس سے عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا، واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں