سینیگال میں سیاسی رہنما کی سزا پر ہنگامے ،جھڑپیں،9ہلاک

ڈاکار(اے ایف پی)سینیگال میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔
سینیگال کی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرے شعلہ بیان اپوزیشن رہنما عثمان سونکو کو 2 سال قید کی سزا سنائے جانے پر شروع ہوئے ، شعلہ بیانی سے نوجوانوں کو خراب اور سینیگال کے عوام کو تقسیم کرنے پر عثمان سونکو کو صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے ۔