اللہ پاکستان کو 2017والی ڈگر پر لے آئے ،نوازشریف

اللہ پاکستان کو 2017والی ڈگر  پر لے آئے ،نوازشریف

لندن(خبرایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو 2017 والی ڈگر پر واپس لے آئے کیونکہ وہ بہت اچھا پاکستان تھا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن میں کارکنان اور پاکستان سے آنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں سیاسی منظر نامے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دفتر سے روانگی کے وقت میڈیا سے مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو صحیح راستے پر لے کر جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں