ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

ایران کو ایٹم بم بنانے سے  روکنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب (اے پی پی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ا سرائیلی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تحقیقات بند کرنے پر ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایران اور عالمی برادری کے لیے واضح پیغام ہے ۔ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں