سڈنی : خالصتان کیلئے ریفرنڈم ،31ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالا

سڈنی : خالصتان کیلئے ریفرنڈم ،31ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم ہوا جس میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کیلئے ووٹ ڈالا۔۔۔

سڈنی میں رہائش پذیر سکھ باشندوں کے لیے صبح نو سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوئی، یہ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کیلئے تیسرا ریفرنڈم تھا، اس سے قبل میلبورن اور برسبین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ،میلبورن میں 50 ہزار سے زائد اور برسبین میں 11 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے تھے ،ووٹ ڈالنے کیلئے آئے سکھ مسلسل خالصتان کے قیام کیلئے پرجوش نعرے بلند کرتے رہے ،ریفرنڈم رکوانے کیلئے تمام بھارتی کوششیں پھر ناکام ثابت ہوئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں