ایشیائی پیسفک خطے میں نیٹو طرز کا اتحاد مزید لڑائیوں کو ہوا دے گا:چین کا انتباہ

ایشیائی پیسفک خطے میں نیٹو طرز کا اتحاد مزید لڑائیوں کو ہوا دے گا:چین کا انتباہ

سنگاپور(دنیا مانیٹرنگ)چین نے ایشیائی پیسفک خطے میں نیٹو کی طرز پر عسکری اتحاد بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطہ مزید تنازعات میں پھنس جائے گا۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع لی شنگفو نے سنگاپور میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس  سے خطاب میں کہا کہ نیٹو کی طرز کے اتحاد بنانے  کی کوشش علاقائی ممالک کو اغوا کرنے اور تنازعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کے اتحاد خطے کو تنازعات اور لڑائیوں کے بھنور میں دھکیلیں گے ۔ اگر چین اور امریکا کے درمیان شدید تنازع پیدا ہو گیا تو یہ دنیا کے لیے ناقابل برداشت تکلیف کا سبب بنے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں