امریکی وزیر خارجہ18جون سے چین کا دورہ کریں گے

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے ۔
نام ظاہر نہ کرنے پر امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ 18 جون کو وزیر خارجہ بلنکن کے بیجنگ پہنچنے کا امکان ہے ، جوکہ اکتوبر 2018 کو سابق وزیر خارجہ پومپیو کے دورے کے بعد کسی امریکی خارجہ کا پہلا دورہ چین ہو گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے انٹونی بلنکن کے دورہ چین کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔