کینیڈین وزیر اعظم کا یوکرین کادورہ، روسی حملے سے 3افرادہلاک
کیف (اے ایف پی)یوکرین کے جنوبی علاقے اودیسہ میں روسی ڈرون طیاروں کے حملے سے تین افراد ہلاک، 26 زخمی ہو گئے ۔
مقامی حکام کے مطابق دشمن نے رات گئے اودیسہ کے علاقے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا، یوکرین کی ایئر ڈیفنس فورسز نے جوابی اقدام کرتے ہوئے دشمن کے متعدد ڈرون تباہ کر دیئے ۔ادھر کینیڈین وزیراعظم نے کیف کا دورہ کیا اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کی۔