ترکیہ،ہتھیار تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکا،5ہلاک

 ترکیہ،ہتھیار تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکا،5ہلاک

انقرہ (اے ایف پی)ترکیہ میں فوجی سازوسامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

گورنر انقرہ نے فیکٹری کے دورے کے موقع پر رپورٹروں  سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا فیکٹری کے ڈائنامائٹ تیار کرنیوالے شعبہ میں کیمیائی ردعمل کی وجہ سے ہوا، دھماکے میں ہلاک پانچوں فیکٹری ورکرز کی لاشیں ملبے سے ملیں، دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں