8سال پہلے بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے بنگلہ دیشی نے ریلوے حکام سے معافی مانگ کر کرایہ اداکردیا

8سال پہلے بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے  بنگلہ دیشی نے ریلوے حکام سے  معافی مانگ کر کرایہ اداکردیا

ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ)آٹھ سال قبل بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے بنگلہ دیشی نے ریلوے حکام سے معافی مانگنے کے بعد اپنے ذمہ کرایہ ادا کر دیا۔

بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قطر میں مقیم ہدایت علی جوکہ پیشے کے لحاظ  سے بڑھئی ہے ، ملک واپس آنے کے بعد چپائی نواب گنج کے ریلوے سٹیشن گیا اور سٹیشن ماسٹر کو بتایا کہ اس نے آٹھ سال قبل بغیر ٹکٹ ڈھاکہ سے راجشاہی شہر کا سفر کیا تھا، بعدازاں وہ قطر چلا گیا، جہاں سے واپسی کے بعد وہ اپنے ضمیر کا بوجھ ختم کرنا چاہتا ہے ۔ اس پر سٹیشن ماسٹر نے وہ ٹکٹ خریدنے میں ہدایت علی کی مدد کی جوکہ اسے آٹھ سال قبل خریدنا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں