امریکا : شکاگو میں ایک گھر سے والدین، 2 بچوں کی لاشیں برآمد

امریکا : شکاگو میں ایک گھر سے  والدین، 2 بچوں کی لاشیں برآمد

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست شکاگو کے ایک گھر میں والدین، 2بچوں اور 3کتوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس شگاکو کے علاقے رومیوویل کے ایک گھر میں اہلخانہ کی خبر لینے گئی جوکہ 2 روز سے دفتر نہیں پہنچے ، نہ قریبی عزیزوں کی فون کالز کا جواب دے رہے تھے ، گھر میں پولیس کو دو دن پرانی 4 انسانی اور تین کتوں کی لاشیں ملیں۔ان میں البرٹو رولن ، ان کی اہلیہ ، 2 بچوں 10 سالہ ایڈریل اور 7 سالہ ڈیاگو شامل ہیں ، سفاک قاتلوں نے گھر میں موجود 3 پالتو کتے بھی مارڈا لے ۔نائب پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے یہ قتل کی واردات لگتی ہے ، لرزہ خیز واردات کا معمہ جلد حل کرلیا جائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں