ایران کا جبوتی کیساتھ سفارتی روابط بحال کرنے کا اعلان
تہران (اے ایف پی)ایران نے شمالی افریقہ کے ملک جبوتی کیساتھ سات سال سے منقطع سفارتی روابط بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج سے ایران اور جبوتی سرکاری بیانات کے ذریعے سفارتی روابط کی بحالی کا اعلان کر تے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی جبوتی کے ہم منصب محمد علی یوسف کیساتھ ملاقات کے بعد ہوئی۔ دونوں ملکوں کے سفارتی روابط جنوری 2016 میں تہران میں سعودی مشن پر حملے کے بعد سے منقطع تھے ۔