امریکا میں چوہوں کے کاٹنے سے 6ماہ کا بچہ شدید زخمی، والدین گرفتار
انڈیانا(آئی این پی )امریکا میں چوہوں کے کاٹنے سے 6ماہ کا بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس نے لاپرواہی برتنے پر والدین اور بچے کی ایک رشتہ دار کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چوہوں نے بچے کے سر، چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کو 50 سے زائد جگہوں سے کاٹا ، چاروں انگلیاں اور اس کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سے گوشت بھی غائب تھا۔پولیس نے بتایا کہ خوش قسمتی سے علاج کے بعد بچہ بچ گیا جسے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا ۔