زرداری کا یہ موقف درست ہے نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے :ملک احمد

 زرداری کا یہ موقف درست  ہے نیب اور پاکستان ایک  ساتھ نہیں چل سکتے :ملک احمد

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا یہ موقف درست ہے کہ نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ملک احمد خان نے کہا کہ نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے ، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دوستی ہے لیکن ہوٹل میں قیام کے دوران ان سے ملاقات نہیں ہوئی، مجھے پتا ہوتا کہ جس ہوٹل میں میں ٹھہرا ہوں وہاں نگران وزیراعظم موجود ہیں تو میں کہیں اور جا کر ٹھہرتا، میں لندن ذاتی کام سے آیا ہوں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کا فیصلہ سیاست دانوں کے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہے ، نیب کے اس قانون کے ساتھ سول سرونٹ کسی فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں، شاہد خاقان عباسی سے بھی کہا تھا اس قانون کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کریں ۔ شہباز شریف کی لندن آمد کا مقصد قانونی مشاورت کرنا ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں