ای کامرس پر ایمازون کی اجارہ داری کے خلاف عدالتی کارروائی شروع

ای کامرس پر ایمازون کی اجارہ داری  کے خلاف عدالتی کارروائی شروع

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ای کامرس پر ایمازون کی اجارہ داری کے خلاف امریکا اور اس کی 17 ریاستوں کی حکومتوں نے عدالتی کارروائی شروع کر دی۔

 امریکی ٖفیڈرل ٹریڈ کمیشن اور 17 ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں کی طرف سے دائر مقدمے میں ایمازون پر الزام لگایا گیا ہے کہ آن لائن شاپنگ غلبے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمازون منصفانہ مسابقت کو نقصان پہنچا رہی ہے ، کمپنی پر اجارہ داری کو غیر قانونی طور پر تحفظ دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں