مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی ، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی ، مزید 2 نوجوان شہید

سرینگر (اے پی پی،کے پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کو مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

فوجیوں نے دونوں نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض فوجیوں نے مقبوضہ خطے کے بارہمولہ، بانڈی پور، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، اسلام آباد، کشتواڑ، راجوری، کٹھوعہ اور ریاسی  اضلاع میں اپنی پرتشدد فوجی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فوجی پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے مذموم عمل کے ایک حصے کے طور پر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو اغوا کر کے دور دراز علاقوں میں لے جاکر جعلی مقابلوں میں شہید کردیتے ہیں،پتھری بل ، مژھل اور امشی پورہ جعلی مقابلے اسکی واضح مثالیں ہیں ۔دریں اثنا تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں متعدد مقامات پر گھروں میں چھاپے مارے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں