مقدمے کے ذریعے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی کوشش ہو رہی ، ٹرمپ
نیویارک (اے پی پی)سابق امریکی صدر ٹرمپ فراڈ کے سول مقدمے میں دوسرے روز بھی نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت میں پیشی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کو کرپٹ اور نااہل قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے خلاف جعلی مقدمہ بنا کر سیاسی انتقام لے رہی ہیں ۔ انہوں نے مقدمے کی سماعت کرنیوالے جج آرتھر اینگورون کو متعصب ڈیموکریٹ قرار دیا اور کہا کہ اس مقدمے کے ذریعے 2024 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے ،آرتھر اینگورون ایک ایسا جج ہے جسے منصب پر نہیں ہونا چاہیے ۔ ادھر اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے سابق صدر پر 25 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کرنے ، انہیں اور ان کے دونوں بیٹوں کو خاندانی کاروبار کی مینجمنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔