قطر :جرمن صدر کو ایئرپورٹ پر آدھا گھنٹہ انتظار کر نا پڑا
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن صدر فرینک والٹر کا طیارہ مقررہ وقت سے قبل قطر ایئر پورٹ پر پہنچ گیا، جس پر انہیں آدھا گھنٹہ میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری دورے پرقطر پہنچنے پر جرمن صدر طیارے کے دروازے پر 30 منٹ تک استقبال کرنے والوں کے منتظر رہے ، ان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ اور گارڈ آف آنر پیش کرنیوالا فوجی دستہ تھا مگر باضابطہ استقبال کرنے کیلئے کوئی قطری عہدیدار نہیں تھا۔ یاد رہے کہ جرمن صدر حماس کے زیرحراست جرمن یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر بات چیت کیلئے قطر پہنچے تھے ۔