خام تیل کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کمی

 خام تیل کی قیمتوں  میں ڈھائی فیصد کمی

نیویارک،دبئی (رائٹرز) اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار میں روزانہ20 لاکھ بیرل کٹوتی پر اتفاق کے باوجود عالمی مارکیٹ میں قیمتیں ڈھائی فیصد تک گر گئیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے فروری کے سودے 2.5 فیصد کمی کیساتھ 80.82 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.5 فیصد کی کمی کیساتھ 75.90 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ۔ ادھر آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران روس نے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی 3 لاکھ بیرل سے بڑھا کر 5 لاکھ بیرل کرنے جبکہ سعودی عرب نے رضاکارانہ کٹوتی 10 لاکھ بیرل روزانہ تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں